Sahih Bukhari — Hadith 2430
Narrated by 'Umar bin Al-Khattab
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي کَانَ عِنْدَهُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ مِنْهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَائِعُهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَشْتَرِهِ وَإِنْ أَعْطَاکَهُ بِدِرْهَمٍ وَاحِدٍ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ کَالْکَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
یحیی بن قزعہ مالک زید بن اسلم اسلم حضرت عمر بن خطاب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک گھوڑا ایک شخص کو خدا کی راہ میں سواری کے لیے دیا جس کے پاس وہ گھوڑا تھا اس نے اس کو خراب کردیا میں نے چاہا کہ اس کو اس سے خرید لوں اور میں نے گمان کیا کہ وہ اس کو سستا بیچ دے گا میں نے اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو نہ خریدو اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم میں دے دے اس لیے کہ صدقہ دے کر واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کرکے پھر اس کو چاٹتا ہے۔
Narrated 'Umar bin Al-Khattab: I gave a horse in Allah's Cause. The person to whom it was given, did not look after it. I intended to buy it from him, thinking that he would sell it cheap. When I asked the Prophet he said, "Don't buy it, even if he gives it to you for one Dirham, as the person who takes back what he has given in charity, is like a dog that swallows back its vomit."