Sahih Bukhari — Hadith 4033
Narrated by Abu Musa
حَدَّثَنِا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَکَثْنَا حِينًا مَا نُرَی ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ کَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ
عبداللہ بن محمد اور اسحاق بن نصر یحیی بن آدم ابن ابی زائدہ ان کے والد ابواسحاق اسود بن یزید حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں اور میرا بھائی یمن سے آئے اور ایک زمانہ تک (آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں) ٹھہرے رہے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی ماں کو آنحضرت کے یہاں بکثرت آنے جانے اور اکثر ساتھ رہنے کی وجہ سے ہم اہل بیت ہی سمجھتے رہے۔
Narrated Abu Musa: My brother and I came from Yemen (to Medina) and remained for some time, thinking that Ibn Masud and his mother belonged to the family of the Prophet because of their frequent entrance (upon the Prophet) and their being attached to him.