TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 5387 · Statement on Clothing

Sahih BukhariHadith 5387

Narrated by 'Umar bin Al-Khattab

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ الْحَرِيرِ فَقَالَتْ ائْتِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَلْهُ قَالَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ سَلْ ابْنَ عُمَرَ قَالَ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو حَفْصٍ يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ فَقُلْتُ صَدَقَ وَمَا کَذَبَ أَبُو حَفْصٍ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا حَرْبٌ عَنْ يَحْيَی حَدَّثَنِي عِمْرَانُ وَقَصَّ الْحَدِيثَ

محمد بن بشار، عثمان بن عمر، علی بن مبارک، یحیی بن ابی کثیر، عمران بن حطان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ریشم کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے جا کر پوچھو، تو میں نے جا کر ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے حفص یعنی عمر بن خطاب نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا میں ریشم وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے، میں نے کہا کہ ٹھیک کہا، ابوحفص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ نہیں بولے، اور عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا کہ ہم سے جریر نے، انہوں نے یحیی سے اور یحیی نے عمران سے روایت کیا، اور حدیٹ بیان کی۔

Narrated 'Umar bin Al-Khattab: Allah's Apostle said, "None wears silk in this world, but he who will have no share in the Hereafter."

Permalink

See the full chapter: ریشم کا پہننا اور مردوں کے لئے اس کا بچھانا اور وہ مقدار جو جائز ہے