لباس کا بیان
Statement on Clothing
1.اللہ تعالیٰ کا قول، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیجئے کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیداکی ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھاؤ، پیو اور پہنو اور خیرات کرو لیکن اسراف اور تکبر نہ کرو، اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پیو، بشرطے کہ دوباتیں نہ ہوں (ایک) اسراف(دوسرا) تکبر2.اس شخص کا بیان جو اپنا ازار گھسیٹ کر بغیر تکبر کے چلے3.کپڑا سمیٹنے کا بیان4.جو آدمی ٹخنے سے نیچے کپڑے پہنے تو وہ دوزخ میں ہوگا5.کناری دارتہہ بند کا بیان، زہری، ابوبکر بن محمد، حمزہ بن ابی اسید ومعاویہ بن عبداللہ بن جعفر سے منقول ہے کہ وہ لوگ کناری دار تہہ بند پہنتے تھے6.چادر کا بیان، انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر کھینچی7.قمیص پہننے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول جو یوسف علیہ السلام کی حکایت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میری قمیص لے جاؤ اور میرے والد کے چہرے پہ ڈال دو تو ان کی بینائی لوٹ آئے گی8.اس شخص کا بیان جو سفر میں تنگ آستینوں والاجبہ پہنے9.جنگ میں اون پہننے کا بیان10.قبا اور ریشمی فروج کا بیان، جس کو قباء بھی کہتے ہیں اور بعض کے نزدیک اسے کہتے ہیں جس کے پیچھے سے کٹا ہوا ہو11.ٹوپی کا بیان اور مجھ سے مسدد نے معتمر سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کو زرد رنگ کی ریشم کی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا12.پائجاموں کا بیان13.منہ اور سر کو چادر سے ڈھکنے کا بیان اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں باہر تشریف لائے کہ آپ پر سیاہ پٹی باندھی ہوئی تھی اور انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر پر چادر کا کنارہ باندھ رکھا تھا14.خود پہننے کا بیان15.دھاری دار کناری دار چادروں اور شملہ کا بیان، خباب نے بیان کیا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مرض کی شکایت کے لئے گئے تو آپ ایک دھاری دار چادر کا تکیہ لگائے ہوئے تھے16.چادروں اور کمبلوں کے اوڑھنے کا بیان17.گھوٹ مار کر بیٹھنے کا بیان18.ایک ہی کپڑا لپیٹنے کا بیان ( اس طرح کہ اس کی شرم گاہ پر کچھ نہ ہو)19.سبز کپڑوں کا بیان20.سفید کپڑوں کا بیان21.ریشم کا پہننا اور مردوں کے لئے اس کا بچھانا اور وہ مقدار جو جائز ہے22.ریشم کا بغیر پہنے ہوئے چھونا اور اس باب میں زبیدی، حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے23.ریشم بچھانے کا بیان، اور عبیدہ نے کہا کہ وہ پہننے کی طرح ہے24.قسی پہننے کا بیان25.خارش کی وجہ سے مردوں کے لئے ریشمی کپڑا پہننا جائز ہے26.عورتوں کے لئے ریشمی کپڑے پہننے کا بیان27.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر لباس اور فرش پر اکتفاء کرتے تھے28.نئے کپڑے پہننے کے وقت کونسی دعا کرنی چاہئیے29.مردوں کے لئے زعفرانی رنگ کا بیان30.زعفرانی رنگ کے کپڑوں کا بیان31.سرخ کپڑوں کا بیان32.سرخ میثرہ (گدے) کا بیان33.صاف کی ہوئی اور بغیر صاف کی ہوئی کھال کے جوتوں کا بیان34.پہلے داہنی جوتی پہنے35.پہلے بائیں پاؤں سے جوتی اتارے36.ایک جوتی پہن کر نہ چلے37.جوتی میں دوتسموں کے ہونے کا بیان بعض لوگوں نے ایک تسمہ کو بھی جائز قرار دیا ہے ۔38.سرخ چرمی قبہ کا بیان39.بوریا وغیرہ پر بیٹھنے کا بیان40.سونے کی انگوٹھیوں کا بیان41.چاندی کی انگوٹھی پہننے کا بیان42.انگوٹھی کے نگینہ کا بیان43.لوہے کی انگوٹھی کا بیان44.انگوٹھی پر نقش کرنے کا بیان45.چھنگلی میں انگوٹھی پہننے کا بیان46.کسی چیز پر مہر لگانے یا اہل کتاب وغیرہ کے پاس خط لکھنے کے لئے انگوٹھی بنوانے کا بیان47.اس شخص کا بیان جوانگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی طرف کرے48.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ کوئی شخص اپنی انگوٹھی پر نقش نہ کنندہ کروائے49.کیا انگوٹھی پر تین سطروں میں نقش کنند کرایا جائے50.عورتوں کے انگوٹھی پہننے کا بیان اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس سونے کی انگوٹھیاں تھیں51.عورتوں کے ہار پہننے اور کڑے پہننے کا بیان52.ہار عاریت لینے کا بیان53.بالیوں کے پہننے کا بیان، ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو صدقہ کا حکم دیا، تو میں نے دیکھا کہ وہ عورتیں اپنے کانوں اور گلے کی طرف ہاتھ بڑھارہی ہیں54.بچوں کا سخاب ( ایک قسم کا ہار) پہننے کا بیان55.مردوں کا عورتوں کی سی صورت اور عورتوں کا مردوں کی سی صورت اختیار کرنے کا بیان56.عورتوں کی صورت اختیار کرنے والے کو گھر سے نکال دینے کا بیان57.مونچھیں کتروانے کا بیان، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی مونچھیں اس قدر کترواتے تھے کہ کھال دکھائی دینے لگتی تھی، اور داڑھی اور مونچھ کے درمیان کے بالولوں کو کترواتے تھے58.ناخن کٹوانے کا بیان59.داڑھی بڑھانے کا بیان60.بڑھاپے کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں61.خضاب کرنے کا بیان62.گھونگھریالے بالوں کا بیان63.بالوں کو گوند سے جمانے کا بیان64.مانگ نکالنے کا بیان65.گیسوؤں کا بیان66.قزع ( کچھ بال کاٹنے اور کچھ چھوڑنے) کا بیان67.عورت کا شوہر کو اپنے ہاتھ سے خوشبو لگانے کا بیان68.سر اور داڑھی میں خوشبو لگانے کا بیان69.کنگھی کرنے کا بیان70.حائضہ کا اپنے شوہر کے سر میں کنگھی کرنے کا بیان71.بالوں میں کنگھی کرنے کا بیان72.مشک کا بیان73.بہترین خوشبو لگانے کا بیان74.خوشبو رد نہ کرنے کا بیان75.ذریرہ کا بیان76.خوبصورتی کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے کا بیان77.بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان78.عورتوں کا چہرے کے بالوں کو صاف رکھنے کا بیان79.بال جڑوانے والی عورت کا بیان80.گودھنے والے کا بیان81.گدوانے والی کا بیان82.تصویروں کا بیان83.قیامت کے دن تصویر بنانے والے کے عذاب کا بیان84.تصویریں توڑ دینے کا بیان85.تصویروں کے بچھانے کا بیان86.تصویروں پر بیٹھنے کی کراہت کا بیان87.تصویر والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان88.فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں89.تصویر والے گھر میں داخل نہ ہونے کا بیان90.تصویر بنانے والے پر لعنت کرنے کا بیان91.جو شخص کسی چیز کی تصویر بنائے گا تو اسے قیامت کے دن تکلیف دی جائے گی کہ اس میں روح پھونکے اور وہ نہیں پھونک سکے گا92.سواری پر کسی کے پیچھے بیٹھنے کا بیان93.سواری پر تین آدمیوں کے بیٹھنے کا بیان94.سواری کے مالک کا کسی کو اپنے آگے بٹھانا بعض نے کہا کہ سواری کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ مستحق ہے مگر یہ کہ وہ اس کی اجازت کسی کو دے95.آدمی کا کسی دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھانے کا بیان96.سواری پر عورت کامرد کے پیچھے بیٹھنا97.چت لیٹنے اور ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھنے کا بیان