Sahih Bukhari — Hadith 5695
Narrated by Anas bin Malik
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَأَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَکَانَ مَعَهُ غُلَامٌ لَهُ أَسْوَدُ يُقَالُ لَهُ أَنْجَشَةُ يَحْدُو فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْحَکَ يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدَکَ بِالْقَوَارِيرِ
مسدد حماد ثابت بنانی انس بن مالک و ایوب ابوقلابہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے اور آپ کے ساتھ آپ کا ایک سیاہ غلام تھا جسے انجشہ کہا جاتا تھا جو تیزی کے ساتھ اونٹوں کو ہنکائے جا رہا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تیری خرابی ہو اسے ایانجشہ ذرا ان شیشوں کو سنبھال کر لے جا (شیشوں سے مراد عورتیں تھیں) ۔
Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle was on a journey and he had a black slave called Anjasha, and he was driving the camels (very fast, and there were women riding on those camels). Allah's Apostle said, "Waihaka (May Allah be merciful to you), O Anjasha! Drive slowly (the camels) with the glass vessels (women)!"