TrueHadith

ادب کا بیان

Explanation of Respect

1.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ہم نے انسان کو والدین کے متعلق نصیحت کی2.حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے3.والدین کی اجازت کے بغیرجہاد نہ کرے4.کوئی شخص اپنے والدین کو گالی نہ دے5.اسکی دعاقبول ہونے کا بیان جو اپنے والدین سے حسن سلوک کرے6.والدین کی نا فرمانی گناہ کبیرہ ہے7.مشرک باپ سے صلہ رحمی کا بیان8.عورت کا اپنی ماں سے حسن سلوک کرنے کا بیان، جب کہ اس کا شوہر بھی اور لیث نے کہا مجھ سے ہشام نے بواسطہ عروہ اسماء کا قول نقل کیا ہے کہ اس زمانہ میں جب کہ قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا میری مشرکہ ماں اپنے بیٹے کے ساتھ آئی، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا اور عرض کیا کہ میری ماں آئی ہے اور وہ مشرک ہے، آپ نے فرمایا اپنی ماں سے حسن سلوک کرو9.مشرک بھائی کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا بیان10.صلہ رحمی کی فضیلت کا بیان11.قطع رحمی کا گناہ12.صلہ رحمی کی وجہ سے رزق میں کشادگی کا بیان13.جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے اللہ اسے ملاتا ہے14.رشتہ داری تھوڑی سی تری سے بھی تر ہوجاتی ہے15.بدلہ دینے والا صلہ رحمی کرنے والانہیں ہے16.اس شخص کا بیان جو حالت شرک میں صلہ رحمی کرے پھر وہ مسلمان ہوجائے17.دوسرے کے بچے کو کھیلنے دینا اور اس کو بوسہ دینا یا اس سے ہنسی کرنا18.بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کو بوسہ دینا اور گلے لگانا اور ثابت نے بواسطہ انس روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے صاحبزادے) ابراہیم کو بوسہ دیا اور سونگھا19.اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سوحصے کئے ہیں20.اولاد کو اس ڈر سے قتل کرنا کہ وہ اس کے ساتھ کھائے گی21.بچے کو گود میں رکھنے کا بیان22.بچے کو ران پر رکھنے کا بیان23.اچھی خدمت کرنا جزو ایمان ہے24.یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت کا بیان25.بیواؤں کے لئے محنت کرنے والے کا بیان26.مسکین کے لئے محنت کرنے والے کا بیان27.آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان28.پڑوسی کے حق میں وصی کرنے والوں کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ کی عبادت کرو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرنا مختالا فخورا تک29.اس شخص کا گناہ جس کا پڑوسی اس کی تکلیف سے بے خوف نہ ہو، یوبقھن کے معنی ہیں ان کو ہلاک کردے، موبقا کے معنی ہلاکت کی جگہ کے ہیں30.کوئی عورت اپنی پڑوسن کو حقیر نہ سمجھے31.جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے32.ہمسایہ کا حق دروازے کے قرب کے لحاظ سے ہے33.ہرنیکی صدقہ ہے34.اچھی گفتگو کرنے کا بیان اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ اچھی گفتگو صدقہ ہے35.ہر امر میں نرمی برتنے کا بیان36.ایمان داروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا37.اللہ تعالیٰ کا قول کہ جس شخص نے اچھی سفارش کی تو اس میں سے ایک حصہ اور جس نے بری سفارش کی تو اس کو اس میں سے ایک حصہ ملے گا اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر محافظ ہے، کفل بمعنی حصہ سے اور ابوموسی نے کہا کہ کفلین کے معنی حبشی زبان میں دہرے اجر کے ہیں38.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ تو فحش گوئی کی عادت تھی اور نہ قصداً فحش گوئی کرتے تھے39.حسن خلق اور سخاوت کا بیان اور یہ کہ بخل مکروہ ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں معمول سے زیادہ سخی ہوجاتے، حضرت ابوذر کا بیان ہے کہ جب ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کی خبر ملی تو اپنے بھائی سے کہا کہ اس وادی میں جاؤ اور آپ کی باتیں سنو، جب وہ لوٹا تو اس نے بیان کیا کہ میں نے آپ کو اچھے اخلاق کا حکم دیتے ہوئے دیکھا40.آدمی اپنے گھر میں کس طرح رہے41.محبت اللہ کی طرف سے ہے42.خدا کے لئے محبت کرنے کا بیان43.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ اے ایمان والو ! کوئی جماعت کی دوسری جماعت سے مذاق نہ کرے شاید کہ وہ ان سے بہتر ہوں، فاولئک ھم الظالمون تک44.گالی گلوچ اور لعنت کی ممانعت کا بیان45.لوگوں کا ذکر کس طرح جائز ہے مثلا کسی کو لمبا یا ٹھگنا کہنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوالیدین (لمبے ہاتھوں والا) کیا کہتا ہے اور ایسی باتیں کہنا جس سے اس کی برائی مقصود نہ ہو46.غیبت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کرے کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے تم اس کو برا سمجھو گے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو، بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے47.آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ انصار کے گھروں میں سب سے بہتر ( کون ہے)48.چغلخوری گناہ کبیرہ ہے49.چغلخوری کی کراہت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول ھمازمشاء بنمیم اور ویل لکل ھمزہ لمزہ) یھمز اور ویلمز کے معنی ہیں کسی کو عیب لگانا50.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ جھوٹی بات کہنے سے پرہیز کرو51.دوغلے کے متعلق جو کہا گیاہے52.اپنے ساتھی سے بیان کرنا کہ اس کے متعلق کیا کہا جاتا ہے53.کس قسم کی تعریف مکروہ ہے54.اپنے بھائی کی ایسی تعریف کرنا جس کے متعلق (یقین کے ساتھ) معلوم ہوا اور سعد نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے عبداللہ بن سلام کے زمین پر کسی چلنے والے کے متعلق فرماتے ہوئے فرماتے ہوئے سنا کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں55.اللہ تعالیٰ کا قول کہ بے شک اللہ عدل واحسان کا اور قرابت والوں کو دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور بری باتوں اور سرکشی سے منع فرماتا ہے تمہیں نصیحت کرتا ہے شاید کہ تم نصیحت پکڑو اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ تمہاری سرکشی کا وبال تم ہی پر آئے گا، پھر اس پر ظلم کیا گیا تو اللہ اس کی مدد کرے گا، اور مسلمان یا کافر کی برائی مشہور نہ کرنے کا بیان56.حسد اور غیبت کرنے کی ممانعت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اور حسد کرنے والے کی برائی سے ( پناہ مانگتا ہوں) جب کہ وہ حسد کرے57.اے ایمان والو! زیادہ بدگمانی سے بچو اس لئے کہ بغض بد گمانی ہے اور نہ کسی کے عیوب کی جستجو میں رہو58.کس طرح گمان کیا جا سکتا ہے59.مومن کا اپنے گناہ پر پردہ ڈالنا60.تکبر کا بیان اور مجاہد نے کہا کہ ثانی عطفہ سے مراد اپنے دل میں اپنے کو بڑا سمجھنے والا ہے ۔ عطف سے مراد گردن ہے61.ترک ملاقات کا بیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ کسی شخص کے لئے جائز نہیں ہے کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ترک ملاقات کرے ۔62.نا فرمانی کرنے والے سے ترک ملاقات کا جائز ہونا اور کعب نے بیان کیا کہ جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو ہم سے گفتگو کرنے سے منع فرمایا اور پچاس راتوں کا تذکرہ کیا63.کیا اپنے دوست کی ملاقات کے لئے روزانہ یا صبح و شام کے وقت جایا جائے64.ملاقات اور اس شخص کا بیان، جو کسی جماعت کی ملاقات کو جائے اور وہاں کھانا کھائے اور سلمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ابودرادء کی ملاقات کو گئے تو ان کے ہاں کھانا کھایا65.وفد سے ملنے کے لئے زینت کرنے کا بیان66.بھائی چارہ کرنے اور قسم کھانے کا بیان اور ابوجحیفہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان اور ابودرداء کے درمیان بھائی چارہ کرادیا تھا اور عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ ہم لوگ جب مدینہ آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور سعد بن ربیع کے درمیان بھائی چارہ قائم کردیا67.مسکراہٹ اور ہنسی کا بیان اور فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چپکے سے فرمایا تو میں ہنس پڑی اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہی ہنساتا اور رلاتا ہے68.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور صادقین کے ساتھ ہوجاؤ اور جھوٹ کی ممانعت کا بیان69.اچھے طریقوں کا بیان70.تکلیف پر صبر کرنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بغیر حساب ملے گا71.اس شخص کا بیان جو عتاب کہ وجہ سے لوگوں کی طرف متوجہ ہو72.جو شخص اپنے بھائی کو بغیر تاویل کے کافر کہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسے اس نے کہا73.ان لوگوں کی دلیل جو جہالت یا تاویل کی بناء پر کسی کافر کہنے والے کو کافر نہیں کہتے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حاطب کے متعلق فرمایا کہ وہ منافق ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ اللہ اہل بدر کے متعلق واقف تھا، چنانچہ ان کے متعلق اللہ نے فرمایا کہ میں نے تم کو بخش دیا74.اللہ تعالیٰ کے احکام میں غضب اور سختی جائز ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کفار اور منافقین سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو75.غصے سے پرہیز کرنے کا بیان، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو لوگ بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب وہ غصہ ہوتے ہیں تو بخش دیتے ہیں، جو لوگ خوشحالی اور مصیبت میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ کو ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں سے درگذر کرنے والے ہیں اور اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے76.حیا کا بیان77.جب تو حیا نہ کرے تو جو چاہے کر78.دین کی بات سمجھنے کے لئے حق بات سے حیا نہ کی جائے79.آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ آسانی کرو سختی نہ کرو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے ساتھ تخفیف اور آسانی برتنے کو پسند فرماتے تھے۔80.لوگوں کے ساتھ اچھی طرح پیش آنے اور گھر والوں کے ساتھ مذاق کرنے کا بیان اور ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ لوگوں کے ساتھ اس طرح میل جول رکھو کہ تمہارا دین مجروح نہ ہونے پائے۔81.لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان اور ابوالدرداء سے منقول ہے کہ ہم لوگ بعض لوگوں سے اچھی طرح پیش آتے تھے لیکن ہمارے دل ان پر لعنت کرتے تھے۔82.مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈنگ نہیں کھاتا اور معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ حکیم تجربہ والا ہی ہوتا ہے۔83.مہمان کے حق کا بیان84.مہمان کی عزت کرنے اور خود اس کی خدمت کر نے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ابراہیم کے معزز مہمان85.مہمان کے لئے کھانا تیار کرنے، اور تکلف کرنے کا بیان ۔86.مہمان کے پاس غصہ کرنے اور گھبرانے کی کرامت کا بیان۔87.مہمان کا صاحب خانہ سے یہ کہنا جب تک تم نہ کھاؤ گے میں نہ کھاؤں گا۔ الخ88.بڑوں کی عزت کرنے اور اس امر کا بیان کہ سوال اور گفتگو میں بڑا آدمی ابتداء کرے89.شعر اور جزا اور حدی خوانی کس طرح کی جائز ہے اور کیا مکروہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ شعراء کی اتباع بھٹکے ہوئے لوگ کرتے ہیں کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ ہر وادی میں حیران و سرگرداں پھرتے ہیں اور وہ لوگ ایسی بات کہتے ہیں جو نہیں کرتے مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور عمل صالح کرتے ہیں اور اللہ کو بہت یاد کرتے ہیں اور ظلم کئے جانے کے بعد بدلہ لیتے ہیں اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پلٹتے ہیں اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (فی کل واد یھیمون کی) تفسیر یہ بیان کی لغو خیالات میں غوطے لگاتے ہیں ۔90.مشرکین کی ہجو کرنے کا بیان۔91.یہ مکروہ ہے کہ کسی شخص پر شعر اس طرح غالب آ جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر اور علماور قرآن سے اس کو روک دے۔92.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تربت یمینک(تیرا دایاں) ہاتھ خاک آلود ہو) اور عقری حلقتی (مونڈی کاٹی) فرمانا۔93.لفظ زعموا کے استعمال کا بیان۔94.کسی شخص کا (کسی کو) ویلک کہنا۔95.اللہ بزرگ و برتر کی محبت کی نشانی کا بیان اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تعالیٰ تمہیں محبوب رکھے گا۔96.کسی شخص کا کسی کو کہنا کہ دور ہو جا۔97.کسی کو مرحبا کہنے کا بیان اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا مرحباً اے میری بیٹی اور ام ہانی کا بیان ہے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا مرحباً اے ام ہانی۔98.لوگ اپنے باپوں کے نام سے پکارے جائیں گے۔99.کوئی شخص یہ نہ کہے کہ میرا نفس (مزاج) خبیث ہوا۔100.زمانے کو برا بھلا نہ کہو۔101.کسی شخص کا فداک ابی و امی کہنا اس باب میں زبیر کی روایت ہے۔102.کسی شخص کا یہ کہنا کہ اللہ مجھ کو تم پر فدا کرے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ہم اپنے باپوں اور ماؤں کو آپ پر فدا کریں ۔103.اللہ کے نزدیک محبوب ترین نام کا بیان۔104.حزن نام رکھنے کا بیان105.ایک نام بدل کر اس سے اچھا نام رکھنے کا بیان۔106.انبیاء کے نام پر نام رکھنے کا بیان اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم یعنی اپنے صاحبزادے کا بوسہ لیا۔107.کسی شخص کا بچے کا نام اپنا نام رکھنے کا بیان۔108.اپنے ساتھی کو اس کے نام میں سے کوئی حرف کم کر کے پکارنے کا بیان اور ابوحازم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوہر۔109.بچہ کی کنیت رکھنے اور جس کے بچہ پیدا نہ ہوا ہو اس کی کنیت رکھنے کا بیان۔110.ابو تراب کنیت رکھنے کا بیان اگرچہ اس کی دوسری کنیت بھی ہو۔111.اللہ کو سب سے زیادہ ناپسند نام کا بیان۔112.مشرک کی کنیت رکھنے کا بیان اور مسورنے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا مگر یہ کہ ابن ابی طالب چاہے ( یعنی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)113.تصریح سے بات نہ کہنا جھوٹ میں داخل نہیں ہے اور اسحٰق نے کہا میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ ابوطلحہ کا ایک بیٹا مر گیا ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پر چھا لڑکا کیسا ہے ؟ ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا اس کی جان آرام میں ہے اور میں گمان کرتی ہوں کہ اس نے راحت پائی ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گمان کیا کہ ام سلیم ٹھیک کہتی ہے ۔114.کسی آدمی کا یہ کہنا کہ کیا یہ چیز نہیں ہے اور اس سے مراد یہ ہو کہ کیا یہ واقعہ نہیں ہے۔115.آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے کا باین اور اللہ تعالیٰ کا قول کیا وہ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ کس طرح پیدا کیا گیا اور آسمان کی طرف کہ کس طرح بلند کئے گئے اور ایوب نے ابن ابی ملیکہ سے انہوں نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف بلند کیا ۔116.پانی اور مٹی میں لکڑی کا مارنے کا بیان117.اپنے ہاتھ سے زمین میں کسی چیز کو کریدنے کا بیان۔118.تعجب کے وقت تکبیر اور تسبیح پڑھنے کا بیان119.کنکری پھینکنے کی ممانعت کا بیان120.چھینکنے والے کا الحمد للہ کہنا۔121.چھینکنے والا الحمدللہ کہے تو اس کا جواب دینا122.چھینک کے اچھے ہونے اور جمائی کے برے ہونے کا بیان123.جب کوئی چھینکے تو اسے کس طرح جواب دیا جائے۔124.چھینکنے والے کا جواب نہ دیا جائے اگر وہ الحمد للہ نہ کہے۔125.جب جمائی آئے تو اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لینے کا بیان۔