Sahih Bukhari — Hadith 6831
Narrated by Ibn Umar
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ لَا يَعْلَمُ مَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَتَی يَأْتِي الْمَطَرُ أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ وَلَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا اللَّهُ
خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو بجز خدا کے کوئی نہیں جانتا، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ عورت کے رحم میں کیا ہے، خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے، اور نہ خدا کے سوا کوئی جانتا ہے کہ بارش کب ہو گی، اور نہ سوائے خدا کے کسی کو علم ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا، اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی۔
Narrated Ibn Umar: The Prophet said, "The keys of the unseen are five and none knows them but Allah: (1) None knows what is in the womb, but Allah: (2) None knows what will happen tomorrow, but Allah; (3) None knows when it will rain, but Allah; (4) None knows where he will die, but Allah (knows that); (5) and none knows when the Hour will be established, but Allah."