Sahih Bukhari — Hadith 6846
Narrated by Abu Dharr
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنْ اللَّيْلِ قَالَ بِاسْمِکَ نَمُوتُ وَنَحْيَا فَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
سعد بن حفص، شیبان، منصور، ربعی بن حراش، خرشہ بن حر، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو جب اپنی خواب گاہ میں تشریف لے جاتے تو فرماتے، ، بِاسْمِکَ نَمُوتُ وَنَحْيَا، (کہ تیرے نام سے ہم مرتے ہیں اور زندہ ہوتے ہیں) اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے کہ (الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ) ۔
Narrated Abu Dharr: When the Prophet went to bed at night, he used to say: "Bismika namutu wa nahya." And when he got up in the morning, he used to say, "Alhamdu lillahi al-ladhi ahyana ba'da ma amatana, wa ilaihi-n-nushur."