Sahih Bukhari — Hadith 704
Narrated by Abu Ma'mar
حَدَّثَنَا مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابٍ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ قُلْنَا بِمَ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَاکَ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ
موسی ، عبدالواحد، اعمش، عمارہ بن عمیر، ابومعمر روایت کرتے ہیں کہ ہم نے خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں کچھ پڑھتے تھے؟ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہاں! ہم نے کہا تم نے یہ کس طرح معلوم کر لیا؟ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ آپ کی داڑھی کے ہلنے سے۔
Narrated Abu Ma'mar: We asked Khabbab whether Allah's Apostle used to recite (the Qur'an) in the Zuhr and the 'Asr prayers. He replied in the affirmative. We said, "How did you come to know about it?" He said, "By the movement of his beard."