Sahih Bukhari — Hadith 706
Narrated by 'Abdullah bin 'Abbas
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْنَاکَ تَنَاوَلْتَ شَيْئًا فِي مَقَامِکَ ثُمَّ رَأَيْنَاکَ تَکَعْکَعْتَ قَالَ إِنِّي أُرِيتُ الْجَنَّةَ فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا وَلَوْ أَخَذْتُهُ لَأَکَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتْ الدُّنْيَا
اسمعیل، مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ زید بن اسلم، عطا بن یسار، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں آفتاب میں گہن پڑا تو آپ نے نماز کسوف پڑھی، صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ ہم نے آپ کو دیکھا کہ کوئی چیز آپ نے اپنی جگہ پر (کھڑے ہو کر) لی تھی پھر ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ پیچھے ہٹے، آپ نے فرمایا کہ میں جنت کو دیکھا تو اس سے ایک خوشہ میں نے لینا چاہا، اگر میں اس کو لے لیتا تو تم اس میں سے کھایا کرتے جب تک کہ دنیا باقی رہتی۔
Narrated 'Abdullah bin 'Abbas: Once solar eclipse occurred during the lifetime of Allah's Apostle. He offered the eclipse prayer. His companions asked, "O Allah's Apostle! We saw you trying to take something while standing at your place and then we saw you retreating." The Prophet said, "I was shown Paradise and wanted to have a bunch of fruit from it. Had I taken it, you would have eaten from it as long as the world remains."