Sunan Abu Dawood — Hadith 1020
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَکِّيِّ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فَأَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ثُمَّ دَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ جَمِيعًا
قعنبی، مالک، ابوزبیر، ابی طفیل، عمر بن واثلہ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر صحابہ کرام رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کو اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ پڑھتے تھے ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھنے میں تاخیر کی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے اور ظہر و عصر کو ایک ساتھ پڑھا پھر خیمہ میں داخل ہوئے اور اسکے بعد باہر تشریف لائے اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ پڑھا
-