Sunan Abu Dawood — Hadith 1050
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ صَلَاةَ الْخَوْفِ أَنْ يَقُومَ الْإِمَامُ وَطَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ فَيَرْکَعُ الْإِمَامُ رَکْعَةً وَيَسْجُدُ بِالَّذِينَ مَعَهُ ثُمَّ يَقُومُ فَإِذَا اسْتَوَی قَائِمًا ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ الرَّکْعَةَ الْبَاقِيَةَ ثُمَّ سَلَّمُوا وَانْصَرَفُوا وَالْإِمَامُ قَائِمٌ فَکَانُوا وِجَاهَ الْعَدُوِّ ثُمَّ يُقْبِلُ الْآخَرُونَ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا فَيُکَبِّرُونَ وَرَائَ الْإِمَامِ فَيَرْکَعُ بِهِمْ وَيَسْجُدُ بِهِمْ ثُمَّ يُسَلِّمُ فَيَقُومُونَ فَيَرْکَعُونَ لِأَنْفُسِهِمْ الرَّکْعَةَ الْبَاقِيَةَ ثُمَّ يُسَلِّمُونَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَمَّا رِوَايَةُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ نَحْوَ رِوَايَةِ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا أَنَّهُ خَالَفَهُ فِي السَّلَامِ وَرِوَايَةُ عُبَيْدِ اللَّهِ نَحْوَ رِوَايَةِ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ وَيَثْبُتُ قَائِمًا
قعنبی، مالک، یحیی بن سعید، قاسم بن محمد، صالح بن خوات، حضرت سہل بن ابی حثمہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ نماز خوف اس طرح ہے کہ امام کھڑا ہو اور ایک گروہ اس کے ساتھ کھڑا ہو اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہے پہلے امام ایک رکعت پڑھے اور اپنے مقتدیوں کے ساتھ سجدہ کرے اور جب سجدہ سے کھڑا ہو تو کھڑا ہی رہے اور مقتدی تنہا تنہا ایک اور رکعت پڑھ کر اپنی نماز پوری کرلیں اور پھر سلام پھیر کر دشمن کے سامنے چلے جائیں اور امام اسی طرح کھڑا رہے پھر دوسرا گروہ جس نے نماز نہیں پڑھی وہ آئے اور امام کے پیچھے تکبیر کہے پھر امام ان کے ساتھ رکوع و سجدہ کر کے سلام پھیر دے اور مقتدی کھڑے ہو کر ایک رکعت جو باقی رہ گئی تھی پوری کریں اور سلام پھیر دے ابوداؤد کہتے ہیں کہ قاسم سے یحیی بن سعید کی روایت یزید بن رومان کی روایت کی طرح ہے مگر سلام کا فرق ہے اور عبیداللہ کی روایت یحیی بن سعید کی روایت کے مثل ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدھے کھڑے رہے۔
-