TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1160 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1160

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مَخْرمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ خَالَتُهُ قَالَ فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ الْخَوَاتِمِ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وُضُوئَهُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی رَأْسِي فَأَخَذَ بِأُذُنِي يَفْتِلُهَا فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ قَالَ الْقَعْنَبِيُّ سِتَّ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی جَائَهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الصُّبْحَ

قعنبی، مالک، مخرمہ بن سلیمان کریب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنی خالہ اور زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت میمونہ کے پاس ایک رات رہا پس میں تو تکیہ کے عرض میں لیٹا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکے طول میں لیٹے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو رہے جب رات آدھی ہوگئی یا اس سے کچھ کم یا اس سے کسی قدر زیادہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوئے اور بیٹھ کر ننید کا اثر دور کرنے کے لیے اپنے منہ پر ہاتھ پھیرنے لگے پھر سورت آل عمران کی آخر کی دس آیتیں پڑھیں پھر ایک مشک کی طرف گئے جو لٹکی ہوئی تھی پھر اس سے پانی لے کر اچھی طرح وضو کیا اس کے بعد نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ میں بھی اٹھا اور جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا تھا میں نے بھی کیا اور نماز پڑھنے کے لے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر آکھڑا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا کان پکڑ کر ملنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دو رکعتیں کر کے بارہ رکعتیں پڑھی پھر وتر پڑھے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے یہاں تک کہ مؤذن نماز کے لیے بلانے کو آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر دو ہلکی پھلکی رکعتیں پڑھیں اس کے بعد باہر تشریف لائے اور فجر کی نماز پڑھائی

-

Permalink

See the full chapter: تہجد کی رکعتوں کا بیان