Sunan Abu Dawood — Hadith (internal ref #1311085)
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ کَانَ يُؤَذَّنُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ ثُمَّ سَاقَ نَحْوَ حَدِيثِ يُونُسَ
نفیلی، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق ، زہری حضرت سائب بن یزید سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے جمعہ کی اذان اس وقت دی جاتی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر بیٹھ جاتے تھے یہ اذان مسجد کے دروازے پر ہوتی تھی پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سامنے پھر عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے (بھی اسی طرح ہوتی رہی) اس کے بعد راوی نے حدیث یونس یعنی پہلی والی حدیث کی طرح بیان کیا۔
-