TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1331231 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1331231)

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ أَيُّکُمْ رَأَی رُؤْيَا فَذَکَرَ مَعْنَاهُ وَلَمْ يَذْکُرْ الْکَرَاهِيَةَ قَالَ فَاسْتَائَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي فَسَائَهُ ذَلِکَ فَقَالَ خِلَافَةُ نُبُوَّةٍ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْکَ مَنْ يَشَائُ

موسی بن اسماعیل، حماد، علی بن زید، حضرت عبدالرحمن بن ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز فرمایا تم میں سے کسی شخص نے خواب دیکھا ہے؟ آگے مذکورہ بالا حدیث بیان کیا لیکن اس حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناگواری کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ یہ خواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غمگین کر گیا یعنی آپ کو برا محسوس ہوا اور آپ نے فرمایا کہ وہ نبوت کی خلافت کی ہوگی پھر اسکے بعد اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا ملک عطا کرے گا۔

-

Permalink

See the full chapter: خلافت کا بیان