TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4017 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith 4017

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ مَنْ رَأَی مِنْکُمْ رُؤْيَا فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا رَأَيْتُ کَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنْ السَّمَائِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَکْرٍ فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَکْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَأَبُو بَکْرٍ فَرَجَحَ أَبُو بَکْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَرَأَيْنَا الْکَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی، محمد بن عبداللہ انصاری، اشعث، حسن، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز فرمایا کہ تم میں سے کسی نے خواب دیکھا ہے کہ ایک شخص نے کہا میں نے خواب دیکھا ہے وہ یہ کہ گویا ایک میزان ہے جو آسمان سے اتری ہے اس میں آپ کو اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وزن کیا گیا تو آپ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بھاری ثابت ہوئے (آپ کا پلڑا جھک گیا) پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وزن کیا گیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پلڑا بھاری ہو گیا پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وزن کیا گیا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پلڑا بھاری ہو گیا پھر اس کے بعد میزان اٹھالی گئی پس ہم نے رسول اللہ کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے اثرات دیکھے۔

-

Permalink

See the full chapter: خلافت کا بیان