Sunan Abu Dawood — Hadith 1378
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ سَمِعَ عِيَاضًا قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ لَا أُخْرِجُ أَبَدًا إِلَّا صَاعًا إِنَّا کُنَّا نُخْرِجُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعَ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ أَوْ أَقِطٍ أَوْ زَبِيبٍ هَذَا حَدِيثُ يَحْيَی زَادَ سُفْيَانُ أَوْ صَاعًا مِنْ دَقِيقٍ قَالَ حَامِدٌ فَأَنْکَرُوا عَلَيْهِ فَتَرَکَهُ سُفْيَانُ قَالَ أَبُو دَاوُد فَهَذِهِ الزِّيَادَةُ وَهْمٌ مِنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ
حامد بن یحیی، سفیان، مسدد، یحیی، ابن عجلان، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ہمیشہ ایک صاع ہی دوں گا کیونکہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کھجور یا جو یا پنیر یا کشمش کا ایک صاع نکالا کرتے تھے یہ روایت یحیی کی ہے سفیان نے اتنا زیادہ کیا ہے کہ یا ایک صاع آٹے کا حامد نے کہا ہے کہ محدثین نے اسکا انکار کیا تو سفیان نے اسکو چھوڑ دیا ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ زیادتی ابن عیینہ کا وہم ہے۔
-