TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 147 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 147

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنِّي رَأَيْتُکَ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَکُنْ تَصْنَعُهُ قَالَ عَمْدًا صَنَعْتُهُ

مسدد، یحیی، سفیان، علقمہ بن مرثد، حضرت سلیمان بن بریدہ (اپنے والد بریدہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے پانچ نمازوں کو پڑھا، اور موزوں پر مسح کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے آج آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ کام کرتے دیکھا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے کبھی نہیں کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے یہ کام قصداً کیا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان