Sunan Abu Dawood — Hadith 148
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَکَ عَلَی قَدَمِهِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَکَ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِمَعْرُوفٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ وَحْدَهُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَکَ
ہارون بن معروف، ابن وہب، جریر بن حازم، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وضو کر کے آیا جس نے اپنے پاؤں میں ایک ناخن کے بقدر جگہ خشک چھوڑ دی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا واپس جاؤ اپنا وضو اچھی طرح کرو ابوداؤد کہتے کہ یہ حدیث معروف نہیں ہے اسکو صرف ابن وہب نے روایت کیا ہے اور معقل بن عبیداللہ جزری نے بسند ابوالزبیر، بواسطہ جابر حضرت عمر و رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوٹ جا اور اچھی طرح وضو کر۔
-