TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1666 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1666

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًی وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ فَقَالَ لِيَنْزِلْ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ وَالْأَنْصَارُ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ لِيَنْزِلْ النَّاسُ حَوْلَهُمْ

احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، حمید، اعرج، محمد بن ابراہیم، حضرت عبدالرحمن بن معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے سنا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منی میں لوگوں کے سامنے تقریر کی اور انکو اپنے ٹھکانوں میں اتارا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کے داہنی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا مہاجرین یہاں اتریں اور قبلہ کے بائیں طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا انصار یہاں اتریں پھر باقی لوگوں کے لیے حکم ہوا کہ وہ ان کے (مہاجرین و انصارکے) ارد گرد اتریں۔

-

Permalink

See the full chapter: اگر کوئی وقوف عرفہ نہ پائے تو کیا کرے؟