Sunan Abu Dawood — Hadith 1791
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْکَحُ الثَّيِّبُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ وَلَا الْبِکْرُ إِلَّا بِإِذْنِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا إِذْنُهَا قَالَ أَنْ تَسْکُتَ
مسلم بن ابراہیم، ابان یحیی ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ثیبہ کا نکاح نہ کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے اور نہ باکرہ کا نکاح کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ اجازت کیسے دیگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی خاموشی اس کی اجازت ہے۔
-