TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1823 · Discussion on Marriage

Sunan Abu DawoodHadith 1823

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ يَا ابْنَ أُخْتِي کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُفَضِّلُ بَعْضَنَا عَلَی بَعْضٍ فِي الْقَسْمِ مِنْ مُکْثِهِ عِنْدَنَا وَکَانَ قَلَّ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا فَيَدْنُو مِنْ کُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّی يَبْلُغَ إِلَی الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتَ عِنْدَهَا وَلَقَدْ قَالَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ حِينَ أَسَنَّتْ وَفَرِقَتْ أَنْ يُفَارِقَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَوْمِي لِعَائِشَةَ فَقَبِلَ ذَلِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا قَالَتْ نَقُولُ فِي ذَلِکَ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی وَفِي أَشْبَاهِهَا أُرَاهُ قَالَ وَإِنْ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا

احمد بن یونس، عبدالرحمن ابن ابی زناد، ہشام بن عروہ، حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا اے بھانجے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج کو تقسیم میں یعنی ہمارے پاس رہنے میں ایک دوسرے پا فوقیت نہیں دیتے تھے (بلکہ برابری کرتے تھے) اور ایسا دن کبھی کبھی آتا تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سب کے پاس تشریف نہ لاتے ہوں اور ہر ایک سے قربت نہ کرتے ہوں بجز جماع کے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس بیوی کے پاس پہنچتے جس کی باری ہوتی تو رات میں اس کے پاس رہتے۔ جب سودہ نبت زمعہ بوڑھی ہو گئیں اور یہ خیال ہوا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو چھوڑ نہ دیں (یعنی طلاق نہ دیدیں) تو انھوں نے اپنی باری حضرت عائشہ کو بخش دی جس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبول فرما لیا۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضرت سودہ ہی کے مسئلہ پر یہ آیت نازل ہوئی تھی (وَاِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِھَا نُشُوْزًا ۔ الخ) 4۔ النساء : 128) یعنی اگر کسی عورت کو اس بات کا اند یشہ ہو کہ اس کا شوہر اس سے اعراض برتے گا یا زیادتی کرے گا تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ دونوں آپس میں صلح کرلیں اور صلح ہی بہتر ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: عورتوں میں برابری کرنے کا بیان