Sunan Abu Dawood — Hadith 1831
Narrated by Mu'awiyah al-Qushayri
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ نِسَاؤُنَا مَا نَأْتِي مِنْهُنَّ وَمَا نَذَرُ قَالَ ائْتِ حَرْثَکَ أَنَّی شِئْتَ وَأَطْعِمْهَا إِذَا طَعِمْتَ وَاکْسُهَا إِذَا اکْتَسَيْتَ وَلَا تُقَبِّحْ الْوَجْهَ وَلَا تَضْرِبْ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی شُعْبَةُ تُطْعِمُهَا إِذَا طَعِمْتَ وَتَکْسُوهَا إِذَا اکْتَسَيْتَ
ابن بشار، یحیی، حضرت بہز بن حکیم کے دادا سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ ہم اپنی عورتوں سے کس طرح جماع کریں؟ اور کس طرح نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہے آ اور جب تو کھانا کھائے تو اسکو بھی کھلا اور جب تو کپڑا پہنے تو اسکو بھی پہنا اور اسکے چہرے کو برا مت کہہ اور منہ پر نہ مار ابوداؤد نے کہا کہ شعبہ کی روایت میں اس طرح ہے تُطْعِمُهَا إِذَا طَعِمْتَ وَتَکْسُوهَا إِذَا اکْتَسَيْتَ
Narrated Mu'awiyah al-Qushayri: I went to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and asked him: What do you say (command) about our wives? He replied: Give them food what you have for yourself, and clothe them by which you clothe yourself, and do not beat them, and do not revile them.