TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1883 · Statement on Divorce

Sunan Abu DawoodHadith 1883

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ فَسَاقَ قِصَّتَهُ فِي تَبُوکَ قَالَ حَتَّی إِذَا مَضَتْ أَرْبَعُونَ مِنْ الْخَمْسِينَ إِذَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُکَ أَنْ تَعْتَزِلَ امْرَأَتَکَ قَالَ فَقُلْتُ أُطَلِّقُهَا أَمْ مَاذَا أَفْعَلُ قَالَ لَا بَلْ اعْتَزِلْهَا فَلَا تَقْرَبَنَّهَا فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي الْحَقِي بِأَهْلِکِ فَکُونِي عِنْدَهُمْ حَتَّی يَقْضِيَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ فِي هَذَا الْأَمْرِ

احمد بن عمرو بن سرح سلیمان بن داؤد، ابن وہب، یونس، ابن شہاب سے روایت ہے کہ عبداللہ بن کعب جب نابینا ہو گئے تو وہ کعب کے بیٹوں کو لیے رہتے تھے عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے کعب بن مالک سے سنا کہ انہوں نے غزوہ تبوک کا قصہ سنایا (جس میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت نہ کرنے والوں سے تمام لوگوں کو گفتگو کرنے سے منع فرما دیا تھا وہ کہتے ہیں کہ (نبی کو گفتگو کئے ہوئے) پچاس میں سے چالیس دن گزر چکے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک قاصد آیا اور اس نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم ہے کہ تو اپنی بیوی سے الگ ہو جا۔ میں نے کہا کیا میں اسکو طلاق دیدوں؟ یا میں اسکے ساتھ کچھ اور معاملہ کروں؟ اس نے کہا نہیں صرف اس سے جدا رہ اور اس سے صحبت نہ کر پس میں نے اپنی بیوی سے کہہ دیا کہ تو اپنے میکہ چلی جا اور وہیں رہ جب تک کہ اللہ تعالیٰ اس مقدمہ کا فیصلہ نہ فرما دیں۔

-

Permalink

See the full chapter: طلاق کنایہ کا بیان اور یہ کہ احکام نیت پر مرتب ہوتے ہیں