Sunan Abu Dawood — Hadith 1953
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَی الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَنُسِخَ ذَلِکَ بِآيَةِ الْمِيرَاثِ بِمَا فَرَضَ لَهُنَّ مِنْ الرُّبُعِ وَالثُّمُنِ وَنُسِخَ أَجَلُ الْحَوْلِ بِأَنْ جُعِلَ أَجَلُهَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا
احمد بن محمد، علی بن حسین بن واقد، یزید، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کہ جب تم میں سے لوگ مرنے لگیں اور اپنے پیچھے بیویاں چھوڑیں تو وہ ان کے لیے ایک سال تک گھر سے نہ نکلنے اور (ایک سال تک) خرچ کی وصیت کریں آیت میراث سے منسوخ ہو گیا جو کہ ان کے لیے شوہر کے ترکہ سے چوتھائی (جبکہ اولاد نہ ہو) اور آٹھواں حصہ (جبکہ اولاد ہو) مقرر کر دیا گیا اور اسی طرح عورت کے لیے ایک سال تک گھر میں رہنے کا حکم بھی منسوخ ہو گیا اور اس کے بدلہ چار ماہ دس دن تک عدت قرار پائی۔
-