TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2015 · Explanation of Fasting

Sunan Abu DawoodHadith 2015

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ و قَالَ أَحْمَدُ فَهِمْتُ إِسْنَادَهُ مِنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَأَفْهَمَنِي الْحَدِيثَ رَجُلٌ إِلَی جَنْبِهِ أُرَاهُ ابْنَ أَخِيهِ

احمد بن یونس، ابن ابی ذئب، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص (روزہ رکھ کر) جھوٹی بات بنانا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس بات کی ضرورت نہیں کہ وہ محض اپنا کھانا پینا چھوڑ دے احمد نے کہا میں نے اس حدیث کی اسناد ابن ابی ذئب سے سمجھی اور اس کا متن مجھے اس شخص نے سمجھا یا جو ان کے پہلوں میں بیٹھا ہوا تھا۔ میرا خیال ہے وہ ان کا بھتیجا تھا

-

Permalink

See the full chapter: روزہ میں غیبت کرنا