TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2041 · Explanation of Fasting

Sunan Abu DawoodHadith 2041

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ يَعْنِي الْقَعْنَبِيَّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَی عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَی الْبَابِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ فَأَغْتَسِلُ وَأَصُومُ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ لَسْتَ مِثْلَنَا قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَخَّرَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَخْشَاکُمْ لِلَّهِ وَأَعْلَمَکُمْ بِمَا أَتَّبِعُ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، عبداللہ بن عبدالرحمن، بن معمر، ابویونس، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ ایک شخص جو کہ دروازہ پر کھڑا ہوا تھا اس نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جنابت کی حالت میں صبح کرتا ہوں اور نیت روزہ کی ہوتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں بھی جنابت کی حالت میں صبح کرتا ہوں میری بھی نیت روزہ رکھنے کی ہوتی ہے پس میں غسل کرتا ہوں اور روزہ سے رہتا ہوں۔ اس شخص نے کہا یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرح نہیں ہیں۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات الگ ہے) کیونکہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام اگلے اور پچھلے قصور معاف فرما دئیے ہیں۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غصہ آ گیا اور فرمایا۔ بخدا میں امید رکھتا ہوں کہ میں تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اتباع کے کاموں کا جاننے والا ثابت ہوں گا

-

Permalink

See the full chapter: جو شخص رمضان میں جنابت کی حالت میں صبح کرے