TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2072 · Explanation of Fasting

Sunan Abu DawoodHadith 2072

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَمْ أُحَدَّثْ أَنَّکَ تَقُولُ لَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ وَلَأَصُومَنَّ النَّهَارَ قَالَ أَحْسَبُهُ قَالَ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ قُلْتُ ذَاکَ قَالَ قُمْ وَنَمْ وَصُمْ وَأَفْطِرْ وَصُمْ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَذَاکَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ قَالَ فَقُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا وَهُوَ أَعْدَلُ الصِّيَامِ وَهُوَ صِيَامُ دَاوُدَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ

حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابن مسیب، ابوسلمہ، حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ مجھ سے ملے اور فرمایا مجھ کو خبر ملی ہے کہ تم کہتے ہو کہ میں رات بھر عبادت کروں گا اور دن بھر روزہ رکھوں گا؟ میں نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے ایسا ہی کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عبادت بھی کر سو بھی روزہ بھی رکھ اور کبھی نہ بھی رکھ اور ہر مہینہ میں تین روزے رکھا کر (یعنی ایام بیض کے روزے جو تیرہ چودہ اور پندرہ تاریخ میں رکھے جاتے ہیں) اور اس کا ثواب ہمیشہ روزہ رکھنے کے برابر ہے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا تو پھر ایک دن رورزہ رکھ اور دو دن کا ناغہ کر میں نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ مجھ میں اس سے زیادہ کی طاقت ہے تو آپ نے فرمایا۔ اچھا تو ایک دن روزہ رکھ اور ایک دن ناغہ کر یہ عمدہ روزہ ہے اور حضرت داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے میں نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس سے بہتر کچھ نہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: ہمیشہ روزہ رکھنا