Sunan Abu Dawood — Hadith 2099
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ جَمِيعًا عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَی عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَيَّ قَالَ هَلْ عِنْدَکُمْ طَعَامٌ فَإِذَا قُلْنَا لَا قَالَ إِنِّي صَائِمٌ زَادَ وَکِيعٌ فَدَخَلَ عَلَيْنَا يَوْمًا آخَرَ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ فَحَبَسْنَاهُ لَکَ فَقَالَ أَدْنِيهِ قَالَ طَلْحَةُ فَأَصْبَحَ صَائِمًا وَأَفْطَرَ
محمد بن کثیر، سفیان، عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، طلحہ بن یحیی، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ جب میرے پاس تشریف لائے تو پوچھا کیا تمہارے پاس کھانا ہے؟ اگر ہم کہتے نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے میں روزہ سے ہوں ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے کہا یا رسول اللہ ہمارے پاس تحقہ میں حیس (ایک قسم کا کھانا) یا ہے جو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے رکھ چھوڑا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لا۔ راوی کا بیان ہے کہ آپ صبح میں روزہ کی نیت کر چکے تھے اور کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ توڑ ڈالا۔
-