TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2148 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2148

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنِي يَحْيَی حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا وَمَنْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا

عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج، ابومعمر عبدالوارث حسین، یحیی، ابوسلمہ، بسر بن سعید، حضرت زید بن خالد الجہنی سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص راہ خدا میں جہاد کرنے والے غازی کی تیاریوں میں ہاتھ بٹائے گا تو گویا وہ بھی جہاد میں شریک ہوا اور جو شخص غازی کے پیچھے اس کے اہل وعیال کی اچھی خبر گیری کرے گا تو گویا وہ بھی جہاد میں شریک ہوا۔

-

Permalink

See the full chapter: مجاہدین کی خدمت جہاد ہے