TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2149 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2149

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَی الْمَهْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَی بَنِي لَحْيَانَ وَقَالَ لِيَخْرُجْ مِنْ کُلِّ رَجُلَيْنِ رَجُلٌ ثُمَّ قَالَ لِلْقَاعِدِ أَيُّکُمْ خَلَفَ الْخَارِجَ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ بِخَيْرٍ کَانَ لَهُ مِثْلُ نِصْفِ أَجْرِ الْخَارِجِ

سعید بن منصور، ابن وہب، عمرو بن حارث، یزید بن ابی حبیب، یزید بن ابی سعید، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی لحیان کی طرف ایک لشکر بھیجا تو (لشکر کی تیاری کے وقت) فرمایا ہر گھر کے دو مردوں میں سے ایک مرد جہاد کے لئے نکلے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بستی میں) رہ جانے والوں سے فرمایا تم میں سے جو شخص جہاد کے لئے جانے والے کی عدم موجودگی میں اس کے گھر بار کی اچھی خبر گیری کرے گا تو اس کو جہاد میں جانے والوں کے نصف کے برابر ثواب ملے گا۔

-

Permalink

See the full chapter: مجاہدین کی خدمت جہاد ہے