TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2187 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2187

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا کَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْکُلُ الثَّرَی مِنْ الْعَطَشِ فَقَالَ الرَّجُلُ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْکَلْبَ مِنْ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي کَانَ بَلَغَنِي فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلَأَ خُفَّهُ فَأَمْسَکَهُ بِفِيهِ حَتَّی رَقِيَ فَسَقَی الْکَلْبَ فَشَکَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ لَأَجْرًا فَقَالَ فِي کُلِّ ذَاتِ کَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ

عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، سمی، ابی بکر، ابوصالح، سمان، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (بنی اسرائیل کا) ایک شخص راستہ میں جا رہا تھا اس کو بہت پیاس لگی ہوئی تھی راستہ میں اس کو ایک کنواں نظر آیا اس نے اس کنوئیں میں اتر کر پانی پپا اور باہر آیا جب باہر آیا تو دیکھا کہ کتا پیاس کی شدت میں کیچڑ چاٹ رہا ہے اس نے اپنے دل میں سوچا اس کتے کا پیاس سے وہی حال ہوگا جو ابھی میرا تھا۔ یہ سوچ کر وہ دوبارہ کنوئیں میں اترا اور اپنے موزہ میں پانی بھر اور اس کو اپنے منہ میں دبا کر اوپر اچھالا اور باہر نے کے بعد کتے کو پانی پلایا اللہ تعالیٰ کو اس کا یہ عمل بہت پسند آیا اور اس کی بخشش فرما دی صحابہ نے دریافت کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا جانوروں کے ساتھ حسن سلوک میں بھی ہمارے لئے اجر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں ہر جاندار میں ثواب ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: جانوروں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنی چاہئے