TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2198 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2198

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ لَعْنَةً فَقَالَ مَا هَذِهِ قَالُوا هَذِهِ فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَعُوا عَنْهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ فَوَضَعُوا عَنْهَا قَالَ عِمْرَانُ فَکَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةٌ وَرْقَائُ

سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، ابوقلابہ، ابی مہلب، حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت کی آواز سنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ فلاں عورت نے اپنی عورت پر لعنت کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس اونٹ پر سے پالان اتار لو کیونکہ وہ ملعون ہے (یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطور تنبیہ فرمائی یعنی جب تو اس پر لعنت کر رہی ہے تو اس پر سواری کیوں کرتی ہے اتر جا) پس اس پر سے پالان اتار لی گئی۔ عمران نے کہا گویا میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ وہ اونٹ سیاہی مائل تھا۔

-

Permalink

See the full chapter: جانور پر لعنت کرنے کی ممانعت