TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2324 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2324

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَهَبَ فَرَسٌ لَهُ فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِأَرْضِ الرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن سلیمان، حسن بن علی، ابن نمیر، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ ان کا ایک گھوڑا بھاگ گیا اور دشمنوں نے اسے پکڑ لیا پھر جب مسلمان دشمنوں پر غالب آ گئے تو وہ گھوڑا ابن عمر کو لوٹا دیا گیا۔ یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیش آیا ایسے ہی انکا ایک غلام بھاگ کر رومیوں سے جا ملا جب مسلمان ان رومیوں پر غالب آئے تو وہی غلام خالد بن ولید نے ابن عمر کو لوٹا دیا اور یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیش آیا۔

-

Permalink

See the full chapter: اگر کافر جنگ میں مسلمان کا مال لے جائیں اور پھر وہی مسلمان اس مال کو غنیمت میں حاصل کرے