Sunan Abu Dawood — Hadith 241
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ عِرَاکٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّمِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَرَأَيْتُ مِرْکَنَهَا مَلْآنَ دَمًا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْکُثِي قَدْرَ مَا کَانَتْ تَحْبِسُکِ حَيْضَتُکِ ثُمَّ اغْتَسِلِي قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ قُتَيْبَةُ بَيْنَ أَضْعَافِ حَدِيثِ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ فِي آخِرِهَا وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ اللَّيْثِ فَقَالَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ
قتیبہ بن سعید، لیث یزید، ابن ابی حبیب، جعفر، عراک، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے استحاضہ کے متعلق دریافت فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ انکا (یعنی ام حبیہ رضی اللہ عنہا کا) کپڑے دھونے کا برتن میں نے خون سے بھرا ہوا دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جتنے دنوں تک حیض تمہیں نمازوں سے روکتا تھا اتنے دنوں تک رکی رہ اور اسکے بعد غسل کر لے ابوداؤد کہتے ہیں کہ قتیبہ نے اس روایت کو جعفر بن ربیعہ کی حدیث کے اثناء اور آخر میں ذکر کیا ہے اور اس روایت کو علی بن عیاش اور یونس بن محمد نے لیث، جعفر بن ربیعہ سے روایت کیا ہے
-