Sunan Abu Dawood — Hadith 2741
Narrated by Abdullah ibn Abbas
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ نَجْرَانِيَّةٍ الْحُلَّةُ ثَوْبَانِ وَقَمِيصُهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ عُثْمَانُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ حُلَّةٍ حَمْرَائَ وَقَمِيصِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ
احمد بن حنبل، عثمان بن ابی شیبہ، ابن ادریس، یزید، ابن ابی زیاد، مقسم، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نجران کے بنے ہوئے تین کپڑوں کا کفن دیا گیا ایک چادر ایک تہبند اور ایک وہ قمیص جس میں آپ نے وفات پائی۔۔ ابوداؤد نے کہا عثمان بن ابی شیبہ نے یوں نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا دو سرخ جوڑے (یعنی چادر اور تہبند) اور ایک وہ قمیص جس میں آپ نے وفات پائی تھا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was shrouded in three garments made in Najran: two garments and one shirt in which he died.