TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2743 · Explanation of Funerals

Sunan Abu DawoodHadith 2743

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ إِنَّ مُصْعَبَ بْنَ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ يَکُنْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ کُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَی رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنْ الْإِذْخِرِ

محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، ابی وائل، خباب مصعب بن عمیر، حضرت خباب سے روایت ہے کہ مصعب بن عمیر احد کے دن شہید ہوئے اور ان کو کفن دینے کے لیے کچھ میسر نہ تھا سوائے ایک کملی کے (اور وہ بھی اتنی چھوٹی کہ) جب ہم ان کا سر ڈکھتے تو پاؤں کھل جاتے اور اگر پاؤں ڈھکتے تو سر کھل جاتا۔ یہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کملی سے ان کو سر ڈھک دو اور پاؤں پر گھاس رکھ دو۔

-

Permalink

See the full chapter: زیادہ قیمتی کفن دینا مکروہ ہے