Sunan Abu Dawood — Hadith 2824
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَرَجُلٌ مِنْ کِنْدَةَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا غَلَبَنِي عَلَی أَرْضٍ کَانَتْ لِأَبِي فَقَالَ الْکِنْدِيُّ هِيَ أَرْضِي فِي يَدِي أَزْرَعُهَا لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَقٌّ قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَضْرَمِيِّ أَلَکَ بَيِّنَةٌ قَالَ لَا قَالَ فَلَکَ يَمِينُهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ فَاجِرٌ لَا يُبَالِي مَا حَلَفَ عَلَيْهِ لَيْسَ يَتَوَرَّعُ مِنْ شَيْئٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ لَکَ مِنْهُ إِلَّا ذَاکَ فَانْطَلَقَ لِيَحْلِفَ لَهُ فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا لَئِنْ حَلَفَ عَلَی مَالٍ لِيَأْکُلَهُ ظَالِمًا لَيَلْقَيَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَنْهُ مُعْرِضٌ
ہناد بن سری، ابواحوص، سماک، علقمہ بن وائل، حضرت وائل بن حجر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک حضرمی اور ایک کندی شخص آیا۔ حضرمی نے کہا یا رسول اللہ! اس نے مجھ سے میری زمین چھین لی ہے جو میرے باپ کی تھی۔ کندہ نے کہا وہ زمین میری ہے وہ میرے قبضہ میں ہے اور میں ہی اس میں کاشت کرتا ہوں۔ اس زمین میں اس کا کوئی حق نہیں ہے یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرمی نے پوچھا کہ کیا تیرا کوئی گواہ ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا تو پھر تیرے واسطے اس کی قسم ہے۔ حضرمی نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ فاجر شخص ہے اس کو جھوٹی قسم کھانے میں کوئی باک نہیں ہے۔ وہ کسی بات سے پرہیز نہیں کرتا۔ آپ نے فرمایا اب تیرے لیے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ تو اس سے قسم لے (یعنی تو اس سے صرف قسم ہی لے سکتا ہے اگرچہ فاجر ہی کیوں نہ ہو) یہ سن کر کندی شخص قسم کھانے کے لیے چلا جب اس نے پیٹھ پھیر لی تو آپ نے فرمایا دیکھ جو شخص کسی کا مال ہڑپنے کے لیے جھوٹی قسم کھائے گا۔ وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوگا اور وہ اس پر نگاہ نہ فرمائے گا۔
-