Sunan Abu Dawood — Hadith 2826
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ فَقَالَ فِي حَلْفِهِ وَاللَّاتِ فَلْيَقُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ تَعَالَ أُقَامِرْکَ فَلْيَتَصَدَّقْ بِشَيْئٍ
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر زہری، حمید، بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے قسم کھائی اور اپنی قسم میں یوں کہا کہ میں لات (ایک بت کا نام) کی قسم کھاتا ہوں تو اس کو چاہئے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہہ (کر تجدید ایمان کر) لے اور جس نے اپنے ساتھی سے یوں کہا کہ آؤ جوا کھیلیں تو اس کو چاہئے کہ وہ کوئی چیز راہ خدا میں صدقہ کرے (تاکہ اس گناہ کا کفارہ ہو جائے)۔
-