TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2828 · Statement on Taking Oaths and Making Vows

Sunan Abu DawoodHadith 2828

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَکَهُ وَهُوَ فِي رَکْبٍ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ فَمَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَسْکُتْ

احمد بن یونس، زہیر، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر، حضرت عمربن خطاب سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے اس حال میں کہ وہ (عمر) ایک قافلہ میں تھے اور (پرانی عادت کے مطابق) آباؤ اجداد کی قسم کھا رہے تھے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تم کو آباؤ اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے اور اگر کسی وجہ سے قسم کہانی ہی ہو تو اللہ کی قسم کھاؤ یا پھر خاموش رہو۔

-

Permalink

See the full chapter: باپ داداکی قسم کھانے کی ممانعت