TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2835 · Statement on Taking Oaths and Making Vows

Sunan Abu DawoodHadith 2835

حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو قِلَابَةَ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاکِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ مِلَّةِ الْإِسْلَامِ کَاذِبًا فَهُوَ کَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْئٍ عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ عَلَی رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِکُهُ

ابو توبہ، ربیع بن نافع، معاویہ بن سلام، یحیی بن ابی کثیر، حضرت ثابت بن ضحاک سے روایت ہے کہ انھوں نے رضوان نامی درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تھی۔ آپ نے فرمایا جو شخص قسم کھائے اسلام کے سوا کسی دین میں داخل ہونے کی اور وہ جھوٹا ہو تو وہ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا اس نے کہا (مثلا کسی نے کہا اگر میں یہ کام کروں تو یہودی ہوں اور وہ اس قسم میں جھوٹا ہو تو وہ یہودی ہی ہوگا) اور جو شخص جس چیز کے ذریعہ خودکشی کرے گا تو آخرت میں اس کو اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا اور کسی شخص پر وہ نذر لازم نہیں آتی جو اس کے اختیار میں نہ ہو۔ (مثلا کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی بیوی کو طلاق دینے کی نذر مان لے۔ )

-

Permalink

See the full chapter: اسلام کے سوا کسی اور ملت میں ہوجا نے کی قسم کھانا