TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2845 · Statement on Taking Oaths and Making Vows

Sunan Abu DawoodHadith 2845

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ ابْنُ يَحْيَی کَتَبْتُهُ مِنْ کِتَابِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَرَی اللَّيْلَةَ فَذَکَرَ رُؤْيَا فَعَبَّرَهَا أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَبْتَ بَعْضًا وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا فَقَالَ أَقْسَمْتُ عَلَيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ لَتُحَدِّثَنِّي مَا الَّذِي أَخْطَأْتُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْسِمْ

محمد بن یحیی بن فارس، عبدالرزاق، ابن یحیی، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا میں نے ایک خواب دیکھا ہے رات میں۔ پھر اس نے وہ خواب بیان کیا تو ابوبکر صدیق نے اس کی تعبیر بتائی۔ آپ نے فرمایا تم نے کچھ صحیح کہا اور کچھ غلط۔ انھوں نے کہا یا رسول اللہ! میں آپ پر قسم کھاتا ہوں فدا ہوں آپ پر میرے ماں باپ۔ آپ مجھے بتا دیجئے کہ میں نے کیا غلطی کی؟ آپ نے ان سے فرمایا قسم مت کھاؤ۔

-

Permalink

See the full chapter: کیا لفظ قسم بھی یمین میں داخل ہے؟