TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2870 · Statement on Taking Oaths and Making Vows

Sunan Abu DawoodHadith 2870

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فِي الشَّمْسِ فَسَأَلَ عَنْهُ قَالُوا هَذَا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَقْعُدَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يَتَکَلَّمَ وَيَصُومَ قَالَ مُرُوهُ فَلْيَتَکَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ وَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ

موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں میں خطبہ فرما رہے تھے اتنے میں آپ کی نظر ایک شخص پر پڑی جو دھوپ میں کھڑا ہوا تھا آپ نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا تو لوگوں نے بتایا کہ یہ ابواسرائیل ہے اس نے یہ نذر کی ہے کہ وہ کھڑا رہے گا بیٹھے گا نہیں اور نہ سایہ میں آئے گا اور نہ بولے گا اور روزہ رکھے گا آپ نے فرمایا اس سے کہو کہ کلام کرے اور سایہ میں آئے اور بیٹھے اور اپنے روزہ کو پورا کرے۔

-

Permalink

See the full chapter: کسی گناہ کے کام کی منت مان لینا