TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2871 · Statement on Taking Oaths and Making Vows

Sunan Abu DawoodHadith 2871

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يُهَادَی بَيْنَ ابْنَيْهِ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْکَبَ

مسدد، یحیی، حمید، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان (ان پر سہارا دے کر) چل رہا ہے۔ آپ نے اس کو بارے میں دریافت فرمایا تو پتہ چلا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے کہ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تو اس سے بے پرواہ ہے کہ یہ اپنی جان کو تکلیف میں مبتلا کر اور آپ نے اس کو سوار ہونے کا حکم فرمایا۔

-

Permalink

See the full chapter: جب گناہ کی نذر توڑے تو اس کا کفارہ ادا کرے