Sunan Abu Dawood — Hadith 3231
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَائِ وَعَنْ رُکُوبِ الْجَلَّالَةِ وَالْمُجَثَّمَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد الْجَلَّالَةُ الَّتِي تَأْکُلُ الْعَذْرَةَ
موسی بن اسماعیل، حماد، قتادہ، عکرمہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ مشکیزہ کے منہ سے پانی پینے سے اور گندگی کھانے والے جانور پر سواری کرنے سے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں جلالة وہ جانور ہے جو نجاست کھاتا ہے۔
-