TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3456 · Explanation of Arabic Letters and Recitation

Sunan Abu DawoodHadith 3456

حَدَّثَنَا مُوسَی يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ فَقَرَأَ فَرَفَعَ صَوْتَهُ بِالْقُرْآنِ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْحَمُ اللَّهُ فُلَانًا کَائِنْ مِنْ آيَةٍ أَذْکَرَنِيهَا اللَّيْلَةَ کُنْتُ قَدْ أُسْقِطْتُهَا

موسی یعنی ابن اسماعیل، حماد، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک شخص رات کو کھڑا ہوا (نماز کے لیے) اور قرآن کریم پڑھنے لگا پس اس کی آواز بلند ہوگئی جب صبح ہوئی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے (جورات کو تلاوت کر رہا تھا) کتنی ہی آیات تھیں جو رات کو اس نے مجھے یاد دلائیں اور بیشک میں انہیں ضائع کر چکا تھا (یعنی بھول چکا تھا)۔

-

Permalink

See the full chapter: حالت صحت میں غلام آزاد کرنے کی فضیلت