Sunan Abu Dawood — Hadith 3460
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَحِقَ الْمُسْلِمُونَ رَجُلًا فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا تِلْکَ الْغُنَيْمَةَ فَنَزَلَتْ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَی إِلَيْکُمْ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا تِلْکَ الْغُنَيْمَةَ
محمد بن عیسی، سفیان، عمرو بن دینار، عطاء، ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی چند بکریوں کے ساتھ تھا کہ مسلمانوں نے جا کر اسے پکڑا تو اس نے کہا کہ السلام علیکم پس مسلمانوں نے کافر سمجھ کر اسے قتل کر دیا وہ اس کی بکریاں لے لیں، پس یہ آیت نازل ہوئی (وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰ ى اِلَيْكُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا) 4۔ النساء : 94) کہ جو تمہارے اوپر سلام کرے اسے یہ نہ کہو کہ تو مومن نہیں تم دنیا کہ زندگی کے ساز و سامان کو چاہتے ہو۔ (مراد بکریاں ہیں)
-