Sunan Abu Dawood — Hadith 3497
Narrated by Ya'la
حَدَّثَنَاابْنِ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ الْعَرْزَمِيِّ عَنْ عَطَائٍ عَنْ يَعْلَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَغْتَسِلُ بِالْبَرَازِ بِلَا إِزَارٍ فَصَعَدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ يُحِبُّ الْحَيَائَ وَالسَّتْرَ فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَسْتَتِرْ
ابن نفیل، زہیر، عبدالملک بن ابی سلیمان، عطاء فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو کھلے میدان میں ننگا غسل کرتے ہوئے دیکھا تو آپ منبر پر چڑھے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ حیا دار اور پردہ پوش ہیں اور حیا اور پردہ کو پسند کرتے ہیں پس تم میں سے جب کوئی غسل کرے تو ستر کیا کرے۔
Narrated Ya'la: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) saw a man washing in a public place without a lower garment. So he mounted the pulpit, praised and extolled Allah and said: Allah is characterised by modesty and concealment. So when any of you washes, he should conceal himself.