TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3563 · Statement on Clothing

Sunan Abu DawoodHadith 3563

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَائَ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ إِنَّ أَحَدَ جَانِبَيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِنِّي لَأَتَعَاهَدُ ذَلِکَ مِنْهُ قَالَ لَسْتَ مِمَّنْ يَفْعَلُهُ خُيَلَائَ

نفیلی، زہیر موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبد اللہ، اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ازار کو تکبر کرتے ہوئے لٹکایا (ٹخنوں سے نیچے) اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے (نظر رحمت سے) نہیں دیکھیں گے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا بیشک میرا ایک طرف تہبند ڈھیلا رہتا ہے۔ الا یہ کہ میں اسے باندھ لوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو اسے غرور وتکبر کی وجہ سے کرتے ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کا بیان