TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3564 · Statement on Clothing

Sunan Abu DawoodHadith 3564

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي مُسْبِلًا إِزَارَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَکَ أَمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَکَتَّ عَنْهُ قَالَ إِنَّهُ کَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ

موسی بن اسماعیل، ابان، یحیی، جعفر، عطاء بن یسار، ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنا تہبند نیچے لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ جا اور وضو کر پس وہ گیا اور وضو کیا پھر آیا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کو کیا ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے وضو کا حکم کرتے ہیں پھر خاموش ہوجاتے ہیں آپ نے فرمایا کہ وہ ازار لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ تہبند لٹکا کر نماز پڑھنے والے کی نماز کو قبول نہیں فرماتے۔

-

Permalink

See the full chapter: تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کا بیان